پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

Nov 07, 2020 | 09:28 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز،بارہ فوڈ پوائنٹ سیل، چھ ہزار تین سولیٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کردیا.

پنجاب فوڈ اتھارٹی اتھارٹی نے لاہور میں سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں آئی ایس انڈسٹریز کو اشیائے خورونوش زمین پر رکھنے اوراستعمال شدہ آئل استعمال کرنے پر سیل کردیا۔ ٹیمپل روڈ پر پیزا اینڈ برگر ہٹ ،سمن آباد میں سلطان بیکری سیل کر دی۔ غیرمعیاری دودھ کی فروخت پر راولپنڈی میں غوثیہ ملک شاپ،ہاشمی ملک شاپ،چکوال ملک شاپ،اللہ توکل ڈیری ملک شاپ سیل ۔

سرگودھا میں حاشر احد سنیک یونٹ کو سیل کر دیا گیا، ساہیوال میں عدنان بیکرزاور نثار فوڈزکوسربمہرکردیاگیا، قصور میں دودھ لے جانیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران چھ ہزار لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ تلف کر دیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔
مزیدخبریں