وزیراعلیٰ کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک اور احسن اقدام

Nov 07, 2020 | 06:23 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) عوامی وزیراعلیٰ کا عوام کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور احسن اقدام، وزیراعلیٰ نے آثار قدیمہ مقامات/ پارکس میں داخلہ فیس میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمے کی جانب سے آثار قدیمہ مقامات/ پارکس میں انٹری فیس میں نظر ثانی کی تجویز دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، جس میں آثار قدیمہ مقامات/ پارکس میں داخلہ فیس میں نظر ثانی کی تجویز کو رد کردیا گیا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں ڈالیں گے، یہ فیصلہ وسیع تر عوامی مفاد میں کیا گیاہے. آثار قدیمہ مقامات/پارکس میں انٹری فیس میں اضافہ نہیں کیاجائے گا. کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے واسا فیصل آباد کے لئے 155ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
مزیدخبریں