تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج 2بجے حافظ آباد پہنچیں گے ،یونیورسٹی آف حافظ آبادکاسنگ بنیاد رکھیں گے۔اس کے بعد محمدحنیف سٹیڈیم میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کریں گے۔پنڈال کوپی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے ۔
سٹیڈیم میں 35ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے ۔کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے 12ہزارکرسی لگادی گئی ہے۔جبکہ 80فٹ لمبا24فٹ چوڑا اور20فٹ اونچا سٹیج تیارکیا گیاہے۔وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے لوکل چھٹی کااعلان کردیا ہے مگرڈاکٹر،ریسکیو1122اورسیکورٹی ایجنیسیاں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔جلسہ گاہ کے قریب 3ہیلی پیڈ بنادئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا حافظ آبادآمدپر استقبال کریں گے ۔توقع کی جارہی ہے کہ وہ 400بیڈ کے نئے جدید ہسپتال کے علاوہ دیگر پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر۔شبلی فراز اوشیخ رشید کی آمد کی اطلاعات ہیں.