صبافیصل کاشریف خاندان کی فیشن ڈیزائنر ہونےکادعویٰ

صبافیصل کاشریف خاندان کی فیشن ڈیزائنر ہونےکادعویٰ
کیپشن: صبافیصل کاشریف خاندان کی فیشن ڈیزائنر ہونےکادعویٰ

ایک نیوز:اداکارہ صبا فیصل نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی میں شریف خاندان کی فیشن ڈیزائنررہ چکی ہوں۔

 معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل  کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہونے سے قبل مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز کےلیے کپڑے بناتی رہی ہیں۔ ماضی میں ان کے کپڑوں کی فیکٹری ہوا کرتی تھی تاہم شوبز مصروفیات کے باعث انہیں کراچی منتقل ہونا پڑا جس کی وجہ سے انہوان نے اپنی فیکٹری کو بند کردیا۔

 صبا فیصل کا کہنا تھا کہ  مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز دونوں کےلیے کپڑے تیار کیے ہیں اور انہیں میرے تیار کردہ کپڑوں کی کلر اسکیم اور ہاتھ کی کڑھائی بہت پسند آتی تھی۔ بیگم کلثوم نواز وہ بہت ہمدرد۔ نرم دل، نفیس اور خوبصورت خاتون تھیں اور وہ ایک بار میرے گھر بھی آچکی ہیں۔