ایک نیوز:وفاقی حکومت نے سانحہ نو مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔
سانحہ9مئی کو 1سال مکمل ہوے پر وزیراعظم شہبازشریف خصوصی تقریب سے خطاب کریں گے۔عسکری قیادت بھی موجود ہوگی ۔
وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کنونشن سنٹر میں شہداء کے اعزاز میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔تقریب میں پاک فوج، پولیس ،سیکیورٹی اداروں اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے شہداء کے خاندان مدعو ہوں گے۔
تقریب میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے ۔وزیراعظم تقریب سے خطاب کریں گے اور اہم پالیسی بیان بھی دیں گے ۔
بے حرمتی ان کی گوارا نہیں ہونے دینا اب دوبارہ نہیں*کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔تقریب کا انعقاد 9 مئی کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہو گا۔
تقریب میں سول ،عسکری قیادت سمیت سفارت کار بھی شرکت کریں گے۔