پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ 

May 07, 2024 | 20:20 PM

ایک نیوز:پاسپورٹ حکام نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق 5 سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500،بہتر صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی ۔10 سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے لئے 36، 72 اور 100 صفحات کے لئے فیس بالترتیب 16200 کے علاوہ 25200 اور32ہزار روپے ہو گی۔اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا۔فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کردیا گیا۔

مزیدخبریں