ترقیاتی منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی،مریم نواز

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی،مریم نواز
کیپشن: ترقیاتی منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیربرداشت نہیں کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آمد ،5گھنٹے طویل اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سی ایم سپیشل پراجیکٹس اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 مریم نوازکاکہنا ہے کہ 33 سی ایم ترقیاتی پراجیکٹس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے دن رات محنت کی جائے۔ہیلتھ پراجیکٹس کی بروقت  تکمیل پر پوری توجہ دی جائے ۔ 

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ہیلتھ سیکٹر میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹوٹ آف کینسر لاہور کا پہلا فیز سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

مریم نواز نے سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اوپی ڈی دسمبر 2025 میں کھولنے کا حکم دیدیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا مرحلہ اکتوبر میں مکمل کر لیا جائے گا ۔  بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ جون تک مکمل کر لی جائے گی ۔ پنجاب میں اہم روٹ پر5-ایکسپریس ویز پر 176 ارب روپے لاگت سے بنیں گی۔

 اجلاس میں ملتان وہاڑی روڈ،چیچہ وطنی تا چوک اعظم ، ساہیوال سمندری ،بہاولپور تا جھانگرہ،فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےتمام محکموں کے لئے ایک کمپلینٹ نمبر مخصوص کرنے کی ہدایت  کردی ۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ لاہور میں 204 بیڈ کا  تین منزلہ سیف سٹی ہوسٹل کی تعمیر اسی ماہ شروع ہوگی۔ اضلاع میں  سمارٹ سیف سٹی یکم جنوری تک فنکشنل ہوں گے۔پنجاب میں ساٹھ لاکھ پودے لگائے گئے ۔پنجاب میں وائلڈ لائف سروے کرایا جائے گا ۔پنجاب میں گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیٹ پروگرام شروع ہے۔

وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ سی ایم سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 4ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کریں گے۔پراونشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے تحت سوشل رجسٹری سروے شروع ، جون میں تکمیل کا ہدف مقرر کردیا۔

بریفنگ میں بتایاگیا کہ ائیر ایمبولینس سروس جون جبکہ موٹر وے ایمبولینس سروس دسمبر تک شروع ہو جائے گی ۔لاہور میں تین سو اور دیگر شہروں میں 330 الیکڑک بسیں چلائی جائیں گی ۔الیکٹرک بسوں کی مقامی سطح پر تیاری کے تجویز کا جائزہ  لیاگیا۔

اجلاس میں  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری،  مجتبیٰ شجاع الرحمن ، شیر علی گورچانی، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، فیصل ایوب کھوکھر، ذیشان رفیق، بلال اکبر، عاشق حسین کرمانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، آئی جی ،سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔