وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی سے ملاقات
کیپشن: وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعلٰی بلوچستان سرفرازبگٹی سے ملاقات

ایک نیوز:وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ آمد،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی ۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلی ہاوس آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے۔بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لئے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ  صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔