اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور
کیپشن: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور

ایک نیوز :وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ،دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ای سی سی اجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیہ کے مطابق مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری دی گئی ۔پاسکو کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف کو بڑھانے کی سمری منظور کی گئی ۔گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن ہوگا۔اضافی خریداری کے لیے مطلوبہ کیش کریڈٹ کی بھی منظوری دی گئی۔خریف فصل میں یوریا کھاد کی ضروریات پورا کرنے کے لئے سمری منظور ،خریف سیزن کیلئے 2 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد ہوگی۔ وزارت کو یوریا کی طلب اور رسد کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لینے کی ہدایت کردی ۔

ای سی سی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی سمری منظورکرلی ۔ اسٹیل مل کے مستقبل کے لیے ٹائم لائنز کے ساتھ تفصیلی منصوبہ بھی طلب کرلیا ۔

اعلامیہ کے مطابق پاور ٹیرف تفریق سبسڈی کے بقایا جات سے متعلق بجٹ کے اخراجات کی اجازت،رقم سے کے الیکٹرک کے لیے 70 ارب روپے کی ادائیگی ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے لیے 55 ارب روپے ادا ہوں گے۔منظوری سےپاور سیکٹر کی لیکویڈیٹی کی ضروریات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

چمن بارڈر پر یومیہ اجرت والے مزدوروں کے لیے خصوصی ریلیف پیکج پر غور،بی آئی ایس پی کو اپنے بجٹ سے فنڈز کا بندوبست کرنے کی سمری کا جائزہ لیاگیا۔

اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 4.8 ارب روپے کی تیکنیکی سپلمنٹری گرانٹ،ایرا کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 5.8 ارب،فنانشل انکلوژن اینڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کے لیے 3.2 ارب روپے منظورکئے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے162 ملین ،فاٹا کے منصوبوں کے لیے وزارت داخلہ کو 2.2 ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔