ڈالرکے دام پھر گر گئے

ڈالرکے دام پھر گر گئے
کیپشن: ڈالرکے دام پھر گر گئے

ایک نیوز:کارباری ہفتے کے دوسرے روز روپیہ تگڑا، ڈالر کے دام ایک بارپھر گر گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر12پیسے سستا، ڈالر 278.24 روپے سے کم ہوکر 278.12 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے سستا،279 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 375 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔200 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 152 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 60 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 50 سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔کراچی: مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,260 جبکہ کم ترین سطح 72,707 پوائنٹس رہی ۔