ایک نیوز:سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی کی اسیرپی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی رہائشگاہ آمد،خراج تحسین پیش کیا۔
سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے سابق وزیرمحمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹرحسن محمود اور بھائی میاں مصطفی رشید سے ملاقات کی ۔
عارف علوی کاکہنا تھا کہ میاں محمود الرشید کو دلیری و بہادری سے جیل کاٹنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیاسی قیدی میرے ہیرو ہیں۔ میاں محمود الرشید میرے بھائی اور قریبی دوستوں میں سے ہیں۔ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔