ایک نیوز :خیبرپختونخوا میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری کا عمل شروع ہوگیا،وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو وزیراعلی خیبرپختونخواکل ڈی آئی خان میں مقامی کاشتکاروں سےگندم خریداری کےعمل کاافتتاح کریں گے ۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کاشتکاروں سے 3لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی جس کی مجموعی مالیت تقریبا 29ارب روپے بنتی ہے،ڈیرہ اسماعیل خان کے گوداموں میں تقریبا 55 ہزار میٹرک ٹن کی گنجائش ہے،خریداری کے عمل کو مزید شفاف بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پہلے دس دن مقامی کاشتکار وں سے گندم خریدی جائیگی اور یہ عمل پورے2مہینے تک جاری رہےگا، مقامی کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کے تمام عمل کو شفاف بنانے کیلئےاقدامات کیے گئےہیں، گوداموں میں کیمروں کی تنصیب ٗ شکایات کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں،24 گھنٹے میں کاشتکاروں کو ادائیگی جیسے اقدامات کئے گئے ہیں۔ٹرانسپورٹیشن کاعمل ختم کردیا ہے۔