ایک نیوز:روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ آئندہ 6 سال کی صدارتی مدت کیلئے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کےمطابق روس میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر پیوٹن نے کامیابی حاصل کی تھی۔پیوٹن نےصدارتی انتخابات میں 87.28 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ۔ حلف برداری کی تقریب کریملن پیلس میں منعقدکی۔
نومنتخب روسی صدرکاتقریب حلف بردارسےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ ہم متحد اور عظیم لوگ ہیں، ہم سب مل کر تمام رکاوٹوں پر قابو پالیں گے،ہم اپنے تمام منصوبوں کو مکمل کریں گے اور ہم مل کر جیتیں گے۔
واضح رہےکہ روسی صدر پیوتن ولادمیر پیوٹن کی پہلی تقریب حلف برداری مئی 2000ء میں ہوئی تھی۔
امریکا سمیت متعدد یورپی ممالک نے پیوٹن کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیاتھا، حلف برداری تقریب میں امریکا سمیت متعدد یورپی ممالک اپنے نمائندے اور سفارتکار نہیں بھیجیں۔