ایک نیوز:سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا با ضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ 30 جون 2021 سے تصور ہوگی۔ وزارت قانون نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا 11 اکتوبر 2018 کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔