ایک نیوز:گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری کی تاریخ ایک بارپھرتبدیل کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق حلف برداری کی نئی تاریخ 10 مئی کو مقرر کر دی گئی ،نئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر 10 مئی کوعہدےکا حلف اٹھائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب 10 مئی کو شام پانچ بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد کی جائے گی ، حلف برداری کی تقریب بلیغ الرحمن کے بیرون ملک عمرہ کی ادائیگی پر ہونے کی وجہ سے تبدیل کی گئی ۔