نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کیلئےنوٹس جاری

May 07, 2024 | 12:47 PM

ایک نیوز:احتساب عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی بریت کی درخواست پردلائل کےلئے23مئی کےلئے نوٹس جاری کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت اسلام آبادمیں صدر مملکت آصف علی زرداری ، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کےریفرنس پر سماعت ہوئی۔

ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔
 صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ارشد تبریز ایڈوکیٹ عدالت میں  پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت پیش ہوئے، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔
 جج ناصرجاوید رانانےکہاکہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں ۔اس اپلیکشن کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں۔
  پراسکیوٹرنےکہاکہ شارٹ نوٹس کردیں ۔
 احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے 23 مئی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی، 
عدالت نے درخواست منظور کرلی ۔
وکیل ارشد تبریز نےموقف اختیارکیاکہ صدر آصف علی زاردی کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ۔
 نیب پراسیکوٹر نےکہاکہ صدراتی استثنیٰ کے حوالے سے درخواست مل گئی اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں