سینٹرل ایشین والی بال،14رکنی قومی اسکواڈکااعلان کردیاگیا

سینٹرل ایشین والی بال،14رکنی قومی اسکواڈکااعلان کردیاگیا
کیپشن: Central Asian Volleyball, 14-member national squad announced

ایک نیوز:سینٹرل ایشین والی بال کےلئے14رکنی قومی اسکواڈکااعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق مراد جہاں چودہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کرینگے ، محمد کاشف، ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد، فخر الدین اورآفاق خان، ظہیر، مصور خان، محمد حمید، علی حیدر، ناصر علی اورمحمد یسین بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
 ارجنٹائن کوچ روبن ولوچن ہیڈ کوچ، سعید احمد، احسن اقبال اسسٹنٹ کوچز ہونگے ۔
پاکستان گیارہ مئی کو افتتاحی میچ میں ترکمانستان سے مدمقابل ہوگا ، گرین شرٹس بارہ مئی کو افغانستان، تیرہ مئی کو کرغزستان کیخلاف میچ کھیلے گی، پندرہ مئی کو سری لنکا، سولہ مئی کو ایران کیخلاف پاکستان مدمقابل ہوگا۔
 سینٹرل ایشین والی بال لیگ کا فائنل سترہ مئی کو کھیلا جائیگا، بھارت ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان آنے سے معذرت کرچکا ہے۔ سات روزہ چیمپئن شپ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔