سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کوہے شہداء کے لواحقین کا اظہار خیال

May 07, 2024 | 10:27 AM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونےکوہے شہداء کے لواحقین اپنےجذبات کا اظہار کرتےہوئے۔
تفصیلات کےمطابق 9 مئی کے دلخراش سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر شہداء کے لواحقین آج بھی دکھی ہیں سانحہ 9 مئی کے حوالے سے شہداء کے لواحقین نے نم آنکھوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 کیپٹن طہ ہاشمی شہیدکی والدہ کاکہناتھاکہ مجھے اس بات کا فخر ہے کہ اللہ نے میرے بیٹے کو شہادت کے لیے چنا، ہمارے شہداء کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، کیا ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں چلی گئیں؟ جو قومیں اپنے شہداء کی قدر نہیں کرتی وہ مٹ جاتی ہیں۔
کیپٹن محمدعاقب جاویدشہیدکی بہن کاکہناتھاکہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی جو ناقابل برداشت تھا، میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ 9 مئی کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہداء کے لواحقین کے لیے ان کے پیاروں کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھنا نہایت تکلیف دہ تھا۔

نائیک اسلام کاشف زبیری شہیدکی بہن کاکہناتھاکہ 9 مئی کو ہونے والا سانحہ انتہائی قابل مذمت ہے، میں نہیں سمجھتی کہ اس واقعے کی ذمہ داران مسلمان یا پاکستانی کہلانے کے لائق ہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو اپنے شہداء کی بے قدری کرتے ہیں۔

مزیدخبریں