مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ

مختلف شہروں میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: Further increase in flour prices in various cities

 ایک نیوز:ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں آٹےکی قیمت فی کلو پانچ روپے بڑھ کر ڈیڑھ سو  روپے ہوگئی ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے عوام مزید پریشان ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت 145 سے بڑھ کر 150 روپے ہوگئی ہے اور  آٹےکے 20 کلو  تھیلےکی قیمت 2900 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہوگئی ہے۔

ادھرپشاور میں فائن آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں مکس آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 3 ہزار 350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آٹا ڈیلرز کا کہنا ہےکہ پنجاب سےآٹے اور گندم کی ترسیل پر  پابندی کے باعث قیمتیں کم نہیں ہو رہیں۔