مئی میں کالام اور چترال میں برفباری،ریکارڈ بن گیا

May 07, 2023 | 20:42 PM

ایک نیوز: شدید گرمی کے مہینے مئی میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں  کالام اور چترال میں برفباری سے نئے ریکارڈ بن گئے۔جاتی سردی لوٹ آئی۔
مئی کا مہینہ شدید گرمی کا موسم سمجھا جاتا ہے لیکن صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات کے بعض علاقوں میں مئی کے مہینے میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

چترال شہر اور مضافات میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش اور پہاڑی و بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ یارخون ویلی، تورکہومہڑپ میں2روزسے وقفے وقفے سے ہلکی برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مئی کے مہینے میں برفباری سے علاقے میں سردی کی لہر دوبارہ دوڑ گئی ہے، اپر چترال کے مکینوں نے دوبارہ سردیوں کے کپڑے نکال لئے ہیں۔ حکام کے مطابق اپر چترال کے بالائی علاقوں میں 4سے 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔

دوسری جانب سوات کے وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی ہلکی برفباری کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی برفباری سے علاقے میں موسم سرد ہوگیا تاہم تحصیل مٹہ اور چارباغ میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

مزیدخبریں