ضمنی بلدیاتی انتخابات: دوران ڈیوٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر انتقال کرگئے

May 07, 2023 | 20:13 PM

ایک نیوز :حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جامشورو سعید احمد سومرو دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق سعید احمد سومرو کی میونسپل کمیٹی وارڈ 13 میں وزٹ کے دوران طبعیت ناساز ہوٸی، سعید احمد سورو کو فوری طبی امداد کیلئے این آئی سی وی ڈی حیدرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

سعید احمد دل کا دورہ پڑنے سے چند منٹ قبل بدنظمی کی اطلاع ملنے پر جائزے کیلئے پہنچے تھے۔

سعید احمد کی ووٹرز اور وارڈ کے امیدوار کو پیار اور تحمل سے سمجھاتے ہوٸے فوٹیج سماء نے حا صل کرلی۔

مزیدخبریں