ایک نیوز :نیپال کے دارالحکومت میں جڑی بوٹی کی تلاش میں جانے والے 14 افراد برفانی تودے میں دب گئے جس کے نتیجے میں 3 ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جب کہ 2 لاپتہ ہیں۔
نیپال کے صوبے کرنالی میں پائی جانی والی نایاب جڑی بوٹی یارشاگمبا (کیٹرپلر فنگس) کو مقامی افراد جنسی طاقت کی دوا بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔
خراب موسم کے باعث انتظامیہ نے اس علاقے میں سیاح اور مقامی افراد کے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے باوجود گاؤں سے 14 افراد جڑی بوٹی کی تلاش میں بلند و بالا پہاڑوں کے دامن میں گھوم رہے تھے کہ برفانی تودا ان پر آن گرا۔
ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے درمیان برف کے تودے سے 3 لاشیں نکالی جب کہ 9 افراد کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔