بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 13 اساتذہ روپوش

May 07, 2023 | 18:59 PM

ایک نیوز :بلوچستان میں حکومتی خرچے پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے 13 اساتذہ روپوش ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ نے بلوچستان یونیورسٹی کے 13 اساتذہ کی بیرون ملک روپوشی کا نوٹس لے لیا، پاسپورٹ کی منسوخی اور تعلیم پر خرچ رقم کی واپسی کے لئے ایف آئی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی ہائرایجوکیشن کمیشن کےمطابق چارسال قبل 65 اساتذہ حصول تعلیم کے لئے حکومتی خرچے پر بیرون ملک گئے تھے،بلوچستان حکومت نے ان اساتذہ کی اعلی تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ کئے 52 اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس آگئے، 13 روپوش ہو گئے۔

بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی اساتذہ سے رقم کی وصولی کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں