ایک نیوز :ایران نے دہری شہریت والے ایرانی باشندے کو دہشتگردی کے جرم میں پھانسی دے دی۔
سزائے موت پانے والا ایرانی باشندہ حبیب چاب سوئیڈن کی شہریت رکھتا تھا۔ حبیب دہشتگرد تنظیم حرکت الاندال کا سربراہ تھا۔ جس پرکئی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق حبیب چاب کو ایرانی فورسز 2020 میں ترکی سے گرفتار کر کے تہران لے آئی تھیں تاہم ایرانی فورسز نے یہ نہیں بتایا تھا کہ حبیب چاب کو کیسے اور کہاں سے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب سوئیڈن کے وزیرخارجہ نے اپنے شہری کی پھانسی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔