یوکرینی جوہری پلانٹ کی صورتحال خطرناک قرار،شہری خالی کرنےکاحکم 

May 07, 2023 | 18:38 PM

ایک نیوز:اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ روس کے زیرِ قبضہ نیوکلیئر پاور پلانٹ زیپوریژیا کے گرد صورتحال انتہائی غیرمتوقع اور خطرناک ہو گئی ہے۔

 ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ روس نواز گورنر نے قریبی شہر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، اسی تناظر میں ایجنسی نے بھی انتباہ جاری کیا۔

 پیغام میں کہا کہ زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے اطراف میں صورتحال غیرمتوقع اور خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ نیوکلیئر پلانٹ کو درپیش سکیورٹی خطرات اور اس کے محفوظ ہونے سے متعلق بہت زیادہ فکرمند ہوں۔ ہمیں کسی قسم کا جوہری حادثہ ہونے سے پہلے فوراً حفاظتی اقدامات اٹھانے چاہییں تاکہ آبادی اور ماحول کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پر قبضے کا بھی حکم دے دیا تھا۔ اس کے بعد سے پلانٹ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ رہتا ہے جس کا الزام دونوں ممالک ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔

روس نے گزشتہ سال ستمبر میں یوکرین کے چار علاقوں پر قبضہ کر کے انہیں ضم کر لیا تھا جن میں سے ایک زیپوریژیا کا علاقہ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے مارچ میں یورپ کے سب سے بڑے پاور پلانٹ زیپوریژیا کے دورے کے دوران مخالف جماعتوں کے درمیان معاہدے پر زور دیا تھا تاکہ جوہری پلانٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں