ایک نیوز:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کاکہنا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔
انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔
ابراہیم رئیسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔