صبر کریں! اللہ دیکھ رہا ہے: امام الحق کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی

صبر کریں! اللہ دیکھ رہا ہے: امام الحق کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: be patient! Allah is watching: Imam-ul-Haq's tweet sparked a new debate

ایک نیوز :صبر کریں! اللہ دیکھ رہا ہے: امام الحق کی ٹوئٹ نے نئی بحث چھیڑ دی۔

ٹوئٹر پر  جاری بیان میں کرکٹر امام الحق نے لکھا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے، اس لیےکسی سے کچھ امید نہ رکھیں صبر کریں، اللہ دیکھ رہا ہے۔

 واضح رہے کہ بیٹر امام الحق کو نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا جس کے بعد اب امام الحق نے پانچویں میچ سے قبل  یہ پیغام دیا ہے۔

 اس سے قبل امام الحق نے پریس کانفرنس میں ساتھی کھلاڑیوں کے بارے میں بات کی تھی اور  مزید تجربات نہ کرنے کا کہا تھا۔

کرکٹ حلقوں کے مطابق امام الحق کو پریس کانفرنس میں بیان کی وجہ سے نہیں کھلایا جا رہا۔