منڈی بہاؤالدین:انوکھی شادی میں غیرملکی کرنسی،موبائلز اور قیمتی تحائف کی بارش

منڈی بہاؤالدین:انوکھی شادی میں غیرملکی کرنسی،موبائلز اور قیمتی تحائف کی بارش
کیپشن: منڈی بہاؤالدین:انوکھی شادی میں غیرملکی کرنسی،موبائلز اور قیمتی تحائف کی بارش

ایک نیوز: منڈی بہاوالدین میں امریکہ پلٹ دولہا کی انوکھی شادی،باراتیوں میں سوٹ اور موبائل فونز کی برسات کردی۔جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منڈی بہاوالدین میں دولہا کے بھائیوں نے لاکھوں  روپے کی ملکی وغیرکرنسی بارش کردی،بارات نواحی گاؤں پاہڑیانوالی سے مقامی میرج ہال آئی تھی،دولہا عادل حیات اور اسکے بھائی کئی  سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔

دولہاکے بھائیوں نے  موقف اپنایا کہ بھائی کی شادی کو یادگار بنانے کے لیے گاؤں سے میرج ہال تک نوٹوں کی بارش کی گئی۔نچھاور کئے گئے نوٹ،موبائل فون اور سوٹ سمیٹنے والوں کی چاندی ہوگئی،لوگوں نے  لوٹ لوٹ کرتھک گئے لیکن دولہے کے بھائی نوٹوں کی برسات کرتے رہے۔نوٹ بارش کی طرح زمین پر گرتے رہے جہاں لوگ جال لےکر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں منڈی بہاوالدین میں دولہاکے عزیزوں و اقارب نے ملک وغیرملکی کرنسی نوٹوں کی بوریوں  کی بوریاں لٹائی تھی۔ نوجوان مقامی تاجر کا بیٹا تھا،  مقامی ہوٹل کی چھت سے ملکی و غیر ملکی نوٹ نچھاور کئے گئےتھے۔  نوٹ بارش کی طرح زمین پر گرتے رہے جہاں لوگ جال لےکر پہنچ گئےتھے۔  مقامی تاجر کے بیٹے کی شادی میں نوٹ نچھاور کرنے کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا تھا۔بارات  وارڈ نمبر 5 سے پھالیہ روڈ میرج ہال میں پہنچی اور راستے میں بھی نوٹ نچھاور کئے گئے تھے۔