ایک نیوز: بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ حدود سے دھماکا خیز مواد، کارتوس اور یوریا برآمد کرلیا گیا۔ دھماکا خیز مواد میں 3 کلو بارود، 3 کلو یوریا کھاد، سیفٹی فیوز، کارتوس اور لوہے کے ٹکڑے شامل ہیں۔
بارودی مواد کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا اور نامعلوم دہشت گردوں نے موقع پاتے ہی مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال میں لانا تھا۔