کن اہم شخصیات کو پلاٹس الاٹ کیےگئے؟پی اے سی میں رپورٹ پیش

May 07, 2023 | 13:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پی اے سی میں اہم شخصیات کو پلاٹس الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کو پلاٹس کی الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کردی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں صدر، وزیراعظم، اعلی فوجی افسران اور وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو کوئی پلاٹ الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ حاضر سروس و ریٹائر سرکاری افسران و ملازمین کو 29ہزار سے زائد پلاٹس دئیے گئے۔ ججز کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات کا رپورٹ میں ذکر نہیں ہے۔

سی ڈی اے کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دئیے جانے والے ریکارڈ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز اور ہاؤسنگ منصوبوں میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے ریٹائرڈ اور سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 29 ہزار 531 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے ہیں۔

گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سرکاری افسران کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور رہائشی منصوبوں میں 4968 گریڈ 18 اور 19کے افسران کو 6 ہزار 776 پلاٹس گریڈ 16 اور گریڈ 17 کے افسران کو 6 ہزار 650 پلاٹ، سگریڈ 10سے 15تک کے ملازمین کو3575پلاٹس جبکہ گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو 6862 پلاٹس بذریعہ قرعہ اندازی دئیے گئے۔

مزیدخبریں