بلاول کےویڈیو کلپ سےمتعلق میڈیا کےسوالات پر دفتر خارجہ کا موقف سامنےآگیا

May 07, 2023 | 12:13 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ویڈیو کلپ سے متعلق میڈیا کے سوالات پر دفتر خارجہ کا موقف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ویڈیو میں کہا گیا بلاول بھٹو نے جی 20 اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دھمکی دی ،بھارت کے حالیہ دورے کے دوران بلاول بھٹو نے کشمیر تنازع کے پرامن حل پرزور دیا،واضح طور پر بلاول بھٹو نے اپنا مقدمہ بین الاقوامی قانون پر مبنی کیا۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وزارت خارجہ کی پریس ریلیز میں جی 20 اجلاس پرپاکستان کے موقف کو و اضح کر چکی ہے ،وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے ،تنازعات کے حل کیلئے وزیر خارجہ کے پیغام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،حساس بین ریاستی معاملات پر رپورٹنگ کرتے وقت صحافتی اصولوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔

مزیدخبریں