سوات:مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق،15زخمی

May 07, 2023 | 11:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

سوات پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 15 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں