ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا
کیپشن: سندھ کے26اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کاعمل جاری

ایک نیوز :کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔ 11 یوسیز میں سے 7 پر پی پی اور 4 پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائے ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے7 اضلاع کی 11 یوسیز چیئرمین و وائس چیئرمین اور 15 وارڈز کی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل پولنگ کا عمل جاری رہا۔
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کےمطابق 11 یوسیز میں سے 7 پر پاکستان پیپلزپارٹی اور 4 پر جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔
کورنگی یوسی 3 کے مکمل غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے چیئرمین کے امیدوار 3412 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 2544 ووٹ حاصل کیے۔
ضلع وسطی کی یوسی 6 نارتھ ناظم آباد کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے تحت جماعت اسلامی کے فیصل نسیم 2500 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے حامد شاہد 885 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔
ضلع کورنگی یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 2682 ووٹ لیکر کامیاب ہوگیا جبکہ جماعت اسلامی 1786 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع جنوبی لیاری یوسی 2 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کا امیدوار 3245 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی  2574 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع کیماڑی بلدیہ ٹاؤن یوسی 2 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین کا امیدوار 3009 ووٹ لےکر کامیاب قرار پایا، پاکستان تحریک انصاف 1086 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی۔
ضلع غربی کی یوسی ایک اورنگی ٹاؤن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کا امیدوار 2935 ووٹ لیکر جیت گیا جبکہ  پی ٹی آئی کا امیدوار 2925 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 2 اورنگی جماعت اسلامی کے نام رہی اور جماعت اسلامی کا چیئرمین 4778 ووٹ لیکر کامیاب قرار پایا۔ پی پی پی امیدوار 3571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہا۔
ضلع غربی کی یوسی 8  مومن آباد کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی امیدوار 2664 ووٹ لے کر فاتح رہا جبکہ پی ٹی آئی 1380ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔