ایک نیوز: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الین کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلس کے نواحی شہر میں پیش آئے اس واقعہ میں ابتدائی طور پر نو افراد کے زخمی ہونے کا بتایا جا رہا تھا تاہم اب ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر تین لاشیں پڑی ہوئی دیکھی ہیں، ان کے مطابق حملہ آور سیاہ کپڑوں میں ملبوس تھا اور مختلف اقسام کی اشیا سے لیس تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں پانچ برس کا بچہ بھی شامل ہے، مشتبہ حملہ آور کی گاڑی کی شناخت کرلی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ شاپنگ مال میں فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریب موجود پولیس اہلکار مال میں پہنچا اور حملہ آور کو گولی ماردی تاہم حملے کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔
ابتدائی طورپر کہا گیا تھا کہ حملہ آور کا ممکنہ طورپر ایک اور ساتھی بھی موجود ہے جس کی تلاش جاری ہے تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ حملہ آور تنہا تھا۔الین شہر میں پاکستانیوں سمیت جنوبی ایشیائی افراد کی بڑی تعداد آباد ہے تاہم ہلاک شدہ اور زخمی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔