سردی پھر لوٹ آئی،لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش

سردی پھر لوٹ آئی،لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش
کیپشن: سردی پھر لوٹ آئی،لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کےساتھ تیز بارش

ایک نیوز: لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں ماڈل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ، ٹاؤن شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کےعلاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔

دوسری جانب حافظ آباد شہر اور گردنواح میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ مریدکے اور خوشاب میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر  اور گلگت بلتستان میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا ہے۔