ایک نیوز :بھارتی ریاست منی پور میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ مودی سرکاری نے شہریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں حالات مودی سرکاری کے کنٹرول سے بے قابو ہو گئے جنہیں کنٹرول کرنے کے لیے 10 ہزار سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری فورس کے دستے علاقے میں موجود ہیں۔
منی پور کے کشیدہ حالات کے باعث لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کر دی جبکہ مودی سرکاری نے شہریوں کو گھروں سے باہر دیکھنے پر گولی مارنے کا بھی حکم دے دیا ہے اور اطلاعات کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کشیدہ حالات کے باعث اموات کی تعداد 100 سے زائد ہے۔
مشتعل افراد کے ہاتھوں ایک بھارتی کمانڈو بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ ریاست 10 ہزار سے زائد فوجی اہلکار موجود ہونے کے باوجود حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل ہے۔
بھارتی ریاست منی پور میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے جبکہ حالات پر قابو پانے کے لیے علاقے میں مزید فوجی دستے بھیجے جا رہے ہیں۔ پرتشدد کارروائیوں کے دوران اب تک کئی گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگائی جا چکی ہے جس کے باعث بیشتر افراد جھلس کر ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
بھارت میں فسادات پھوٹ پڑے ،100 سے زائد ہلاک، گولی مارنے کا حکم
May 07, 2023 | 05:27 AM