ایک نیوز :رواں ماہ روسی تیل پاکستان پہنچتے ہی پٹرول کی قیمت میں 100روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خواجہ آصف محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی تیل اس ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان پہنچنے گا جس سے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم آدھا ڈالر یعنی 100روپے تک کمی آنی چاہئے۔
خواجہ آصف محمود کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولا پاکستان میں پیٹرول سستا ہونا چاہئے تھا تاہم حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے اس سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے، روسی تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں پہنچے گا، یہ ٹرائل کے طور پر آ رہا ہے، ابھی ہمارے پاس 2آئل ریفائنریز روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں باقی پر کام کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے کے مطابق پیٹرول فی بیرل 15 سے 18 ڈالر مارکیٹ قیمت سے سستا مل رہا ہے، حکومت آدھا ڈالر بھی کم کر دے تو عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔
انتخاب قریب آتے ہی پٹرول کی قیمت میں100روپے کمی کا امکان
May 07, 2023 | 03:21 AM