شاہد آفریدی کا شاہین شاہ پر دلچسپ تبصرہ

شاہد آفریدی کا شاہین شاہ پر دلچسپ تبصرہ
کیپشن: شاہد آفریدی کا شاہین شاہ پر دلچسپ تبصرہ

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے  داماد شاہین آفریدی کی پاور ہٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاہین سے بولنگ میں زیادہ توقعات ہیں، شاہین اگر جلد وکٹ لیتا ہے تو اس سے پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے، سب کو معلوم ہے کہ شاہین بیٹنگ پر بھی کافی محنت کر رہا ہے، سب نے دیکھ لیا کہ وہ بیٹنگ میں کیا کرسکتا ہے، مجھے افتخار اور شاداب سے بھی کافی توقعات ہیں، شاداب اور افتخار کا ٹیم میں کافی اہم کردار ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے شاہین کی بیٹنگ پر شاداب خان کی پوسٹ پر جواب دیا۔ شاداب خان نے شاہین کی بیٹنگ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ یہ ہٹنگ ایک اور آفریدی کی یاد دلاتی ہے؟