لاہور کے بڑے اسپتال میں امراض قلب کاسامان ختم

May 07, 2023 | 00:20 AM

ایک نیوز :انجیو ڈسپوزیبلز اور اسٹنٹس ختم ہونے پر لاہور میواسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج بند ہو گیا۔

سی ای اومیو اسپتال کے مطابق امپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سامان نہیں آ رہا تاہم سامان کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دل کے مریض انجیوپلاسٹی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔ مریضوں اورتیمارداروں کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کہتی ہے سامان آئےگاتوعلاج کریں گے۔ میواسپتال نے مریضوں کوپی آئی سی سمیت دیگراسپتالوں میں ریفرکرناشروع کردیا۔

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹرہارون حامد کا کہنا ہے کہ پی آئی سی سے سامان ادھار پر لے کر گزارا کیا جارہاہے، وینڈرز کے مطابق سامان کی امپورٹ بند ہے، سامان کی عدم دستیابی پروینڈرز نے ٹینڈر میں بھی حصہ نہیں ڈالا۔

مزیدخبریں