ویب ڈیسک:چین نےایک بار پھر عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے لیے المیہ اور تہذیب انسانی کے لیے باعث شرم ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی اس انسانی تباہی کو روکا نہیں جاسکتا۔
چینی وزیرخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فوری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی اور وہاں جاری ظلم و جبر کے خاتمے کو اپنی ترجیح بنائے اور اپنی اخلاقی ذمے داری سمجھتے ہوئے فوری انسانی ریلیف کو ممکن بنائے۔
خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانےو الی کوششوں کے باوجود جنگ چھٹے مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔
چین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
Mar 07, 2024 | 23:35 PM