ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ آصف زرداری صدرکیلئے منتخب ہوتے ہیں تو کسی سویلین کو دومرتبہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز ملے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا وزیراعظم کے عشائیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پہلے جب آصف زرداری صدر بنے تو تاریخ کے طاقتور صدر منتخب ہوئے تو مگر ہم نے صدر کے اختیارات 18ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو دے دیئے تھے ۔ پاکستان کی جمہوری جدوجہد میں بڑی کامیابی تھی اور 58ٹو بی کا صدر پاکستان کا اختیار بھی ختم کیاتھا ۔صدر نے اختیارات تو دے دیئے اب صدر کوئین آف انگلینڈ جیسے ہوں گے۔ پاکستان کے نظام میں کوئی بھی اپنے اختیارات نہیں دیتا ۔تاریخ اختیارات پارلیمنٹ کے حوالے کرنے پر ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ آصف زرداری کے وفاق کا نمائندہ بننے پر تفریق کا خاتمہ بھی ہوگا ۔
بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ ماضی میں بھی سٹیک ہولڈر کے ساتھ ملکر جمہوریت کوکامیابی دلائی تھی ا ب بھی مل کر معاشی مسائل حل کریں گے ۔اب بار زیادہ کامیاب ہوں گے۔