ایک نیوز :صدارتی امیدوار آصف زرداری کاکہنا ہے کہ آئن سٹائن مشکل چیلنجز سے نہیں ڈرا تو شہبازشریف بھی نہیں ڈریں گے۔
صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کا عشائیہ سے خطاب میں کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف ،عبدالعلیم خان،خالد مقبول ودیگر کو سلام پیش کرتا ہوں۔ہم حکومت کی ہرممکن مدد کریں گے۔شہبازشریف نے کہا ہے چیلنجز ہیں۔ہم شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔شہبازشریف کو عالمی مدد بھی دیں گے۔
آصف زرداری کاکہنا تھاکہ شعبہ زراعت کو ٹھیک کریں ،نہریں بنائیں اور فوڈ چائنہ کو بھجوائیں مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔سب کی مدد سے کام کریں گے اور انشا پاکستان کو ہم بنائیں گے۔
صدارتی امیدوار آصف زرداری کاکہنا تھاکہ جب میں ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس دائر کیاتھا تو کوئی نہیں سمجھتا تھاکہ کیا ہو سکتا ہے یا کیا ہوگا مگر میں سمجھتا تھا کہ کیا ہو سکتا ہے آپ نے کل سنا اور دیکھا کہ تاریخ نے ایک پلٹا لیا اور تاریخ نے تسلیم کیا ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔ پاکستان کو اس ڈگر پر لیکر جائیں گے جہاں سب فخر کریں گے۔