ایک نیوز :وزیر اعلیٰ مریم نواز نےسرگودھا سے واپسی پرگاڑی سڑک کنارے رکوالی توہیلپ کا بورڈ اٹھائے نوجوانوں نے انوکھی فرمائش کردی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوجوان کی خیر یت دریافت کی۔نوجوان وزیراعلیٰ کو غیر متوقع طور پردیکھ کر خوشی سے نہال اور کہا کہ میں مسلم لیگ کا والنٹیئر ہوں، اپنی لیڈر کے انتظار میں صبح سے کھڑا ہوں۔نوجوانوں نے انوکھی فرمائش کی کہ ہم بس کہنا چاہتے ہیں ن لیگ زندہ باد اورگھڑی چور کو بس اب جیل میں ہی رکھا جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کولڈ ڈرنک پلانے کی پیشکش پر ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔