ویب ڈیسک :حکومت پاکستان نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا۔
وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نےرواں سال کے لیے جاری زکوٰۃ نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق بینک اکاؤنٹس اور ڈپازٹس سے زکوۃ کٹوتی کی حد ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کردی گئی۔
نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاؤنٹس اور ڈپازٹس پر کٹوتی ہوگی، اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس سے زکواۃ کٹوتی یکم رمضان کو کی جائیگی۔