ایک نیور :خیبر پختونخوا میں وزراء کو محکمے الاٹ کردیئے گئے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ارشد ایوب کو بلدیات و دہی ترقی، شکیل احمد کو سی اینڈ ڈبلیو، فضل حکیم کو جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کا محکمہ دیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد عدنان قادری مذہبی امور و اوقاف، عاقب اللہ کو آبپاشی ، محمد سجاد کو زراعت، مینہ خان کو ہائیر ایجوکیشن، فضل شکور کو لیبر ، نذیر احمد عباسی کو ریونیو اسٹیٹ، پختون یار خان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی وزارت دی گئی ہے۔آفتاب عالم خان آفریدی قانون و پارلیمانی امور کے وزیر ہوں گے، خلیق الرحمان ایکسائز اینڈ ٹیکسٹیشن، سید قاسم علی شاہ کو وزیر صحت، فیصل ترکئی ابتدائی و ثانوی تعلیم، محمد ظاہر شاہ کو خوراک کا محکمہ دیا گیا۔
اس کے علاوہ 5 مشیروں ا ور 4 معاونین خصوصی کو بھی وزارتیں دے دی گئیں ہین۔ جس کے مطابق سید فخر جہاں کو کھیل اور امور نوجوانان، مزمل اسلم کو فنانس، محمد علی سیف مشیر اطلاعات، مشال اعظم زکوٰة و عشر اور خواتین سے متعلق امور کی مشیر ہوں گی۔
زاہد چن زیب کو ثقافت، سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا مشیر مقرر کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ خالد لطیف معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، عبدالکریم خان انڈسٹری اینڈ کامرس، لیاقت علی خان بہبود آبادی جبکہ امجد علی کو ہاﺅسنگ کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔