پہلا روزہ 12مارچ کو ہو نے کا امکان ہے ،رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل

Mar 07, 2024 | 19:55 PM

ایک نیوز :رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 11 مارچ بروز پیر شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہے لہذا امکان ہے پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔ 10 مارچ کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے۔

نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق بعد دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا۔ 29 شعبان المعظم یعنی سوموار 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بائولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا لہذا پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی لہذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔

دوسری  جانب سعودی عرب میں پہلا روزہ11مارچ پیر کو ہونے کا امکان ہے ،سعودی محکمہ فلکیات کے مطابق10مارچ کو دو پہر 12 بجے رمضان کےچاند کی پیدائش ہوگی،اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا،10مارچ کو رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔

مزیدخبریں