ایک نیوز:24کیرت سونےکےتڑکےوالی دال نےسوشل میڈیاپردھوم مچادی۔
تفصیلات کےمطابق دال کاذائقہ بہتریامزہ دوبالاکرنےکےلئےدال کوتڑکالگایاجاتاہے،جس میں آپ نے لہسن، ادرک، دھنیے، گول لال مرچ، پیاز اور گرم مصالحے سے لگنے والے تڑکوں سے متعلق تو سن رکھا ہوگا مگر اب مارکیٹ میں سونے کے پاؤڈر سے بنا تڑکا بھی متعارف کروا دیا گیا ہے۔
جی دبئی میں موجود بھارتی شیف رنویربرارکےریسٹورنٹ کی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرہورہی ہے، جس میں وہ 24 کیرات سونے کا تڑکا دال کو لگاتے نظر آ رہے ہیں۔اس ڈاش کانام ’دال کشکن‘ ہے۔
یہ ایسی ڈش متعارف کرائی گئی ہے،جوناصرف ذائقےکےلحاظ سےمختلف ہوگی،بلکہ اس کوبنانےکیلئےبھی سونےکےپاؤڈر کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس ڈش کوایک بندصندوق میں پیش کیاجاتاہے،جب یہ صندوق کھلاجاتاہےتواس دال کوآپ کےسامنے24کیرت سونےسےتڑکالگایاجاتاہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دال کی قیمت 58 درہم (تقریباً 1,300) ہے۔