ایک نیوز:9مارچ کےصدارتی الیکشن کی حکمت عملی کیلئےتحریک انصاف نےپارلیمانی پارٹی کااجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس جمعہ کی شام 4بجےلاہورمیں ہوگا،اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے، اجلاس میں پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی شرکت کریں گے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں9 مارچ کے صدارتی الیکشن کی حکمت عملی تیارکی جائےگی۔
واضح رہےکہ سنی اتحادکونسل نےمحمودخان اچکزئی کوصدارتی امیدوارنامزکیاہے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکےلئےسنی اتحادکونسل نےنام فائنل کرلیاہے۔
ذرائع کےمطابق سنی اتحادکونسل کی طرف سےپنجاب اسمبلی میں راناآفتاب کواپوزیشن لیڈربنائےجانےکاامکان ہے، میاں اسلم اقبال کےخلاف درج مقدمات کی وجہ سےراناآفتاب کی تجویززیرغورآئی ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ اور سپیکر کے انتخاب کے موقع پر میاں اسلم اجلاس میں نہیں آ سکے تھے،رانا آفتاب کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے لئےمختلف ایم این ایز نےبھی عمر ایوب سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کےمطابق رانا آفتاب چوتھی بار ایم پی اے بنے ہیں ، ہاوس کے سینئر ترین ممبران میں شامل ہیں۔