ایک نیوز:تحریک انصاف نےکہاہےکہ یہاں جنگل کاقانون ہے،رات کودہشتگردی کاڈرامہ بنایاگیا۔
تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل کےباہرپی ٹی آئی رہنماؤں نےمیڈیاسےگفتگوکی۔
اسدقیصرکاکہناتھاکہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،ملاقات کی اجازت نہ دینےکامعاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے،یہاں جنگل کاقانون ہے،کسی کواختیارنہیں دیتےکہ ہمارےحقوق پرڈاکاڈالے،ہم گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں ،فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیےآپ کے پاس اختیار نہیں ہے کہ حکومت بنائیں اور کیبنٹ بنائیں،اس ملک کو آئین و قانون کی طرح چلنے دیں۔
سابق سپیکرکامزیدکہناتھاکہ ہم تمام پارٹیوں کے ساتھ جماعت اسلامی کے ساتھ بھی بات کریں گے، ہم منظم کیمپئین چلائیں گے، یہاں اسٹیٹ رہا ہی نہیں ہم نے گورنر سے حلف لیا ۔
عمرایوب کاکہناتھاکہ کل بانی پی ٹی آئی نےمجھےاپوزیشن لیڈرنامزدکیاہے،آج ہمیں جیل سپرنٹنڈنےبانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کرنےدی،یہ حکومت فارم45کےمینڈیٹ پرغلط طریقےسےقابض ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف سےسوال ہےکہاں ہےآپکارول آف لا؟
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ لیڈرآف دی اپوزیشن کواپنےقائدسےملنےسےروکاجارہاہے،جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہ نہیں چل سکتا، رات کو دہشتگردی کا ڈرامہ بنایا گیا ایسے ڈرامے نہ بنائیں ہمیں پتا ہے آپ لوگ کیسے ڈرامے بناتے ہیں۔