وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےاےایس پی شہر بانونقوی کی ملاقات

Mar 07, 2024 | 14:39 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسےاےایس پی شہربانونقوی نےملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،آئی جی پنجاب پولیس، سی سی پی او لاہوراور ایس ایس پی لا اینڈآرڈربھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاےایس پی سیدہ شہربانونقوی کوگلےلگایااور تھپکی دی۔


اے ایس پی شہر بانو نقوی نےوزیراعلیٰ کو اچھرہ واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اچھرہ واقعہ میں جرات کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کو سراہااور اے ایس پی کو نوجوان افسروں کیلئے قابل تقلید قرار دیا ۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ اے ایس پی شہر بانو نے نوجوان افسروں کے لئے بہادری اور جرأت کی مثال قائم کردی۔

واضح رہے کہ نڈر آفیسر شہر بانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا۔
 

مزیدخبریں